کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان شاہینز کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقہ نے 323 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے روسی وینڈر ڈوسن 62 رنز بناکر نمایاں رہے، ریان رکیلٹن 57 اور ٹونی ڈی زورزی 52 رنز کا اضافہ کرسکے۔
پاکستان شاہینز کے مہران ممتاز اور نیاز خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 323 رنز کا ہدف دیا تھا، محمد ہریرہ 110 اور امام الحق 98 رنز بناکر نمایاں رہے، مولڈر نے 3 اور مارکو جینسن نے 2 وکٹیں حاصل کی۔