چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب: فضائیہ کے فلائنگ پاسٹ کیلئے ایئر لائنز کو نوٹم

Published On 17 February,2025 09:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائنگ پاسٹ ہوگا، اس کے لیے سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کردی ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق 19 فروری کو پاک فضائیہ کے طیارے چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ائیر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر کوریڈور بند ہو گا جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔