بھارت کے ایک ہی وینیو پر میچز، کمنز آئی سی سی پر پھٹ پڑے

Published On 26 February,2025 02:36 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھارت کے ایک ہی وینیو پر میچ رکھنے کے آئی سی سی کے فیصلے پر پھٹ پڑے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ ہی فائدہ ہے، ایک ہی وینیو پر کھیلنے کی وجہ سے بھارت کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں بڑا فائدہ مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں نہ آنے کی وجہ سے بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیل رہا ہے۔