لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سنچریوں کی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
بدھ کے روز انگلش بیٹر جو روٹ نے افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر سنچری سکور کی جو اس ٹورنامنٹ کی 11 ویں سنچری تھی، یہ کسی بھی چیمپئنز ٹرافی کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 2002 اور 2017 کے ایڈیشنز میں 10 سنچریاں بنی تھیں۔
اب تک ٹورنامنٹ میں 8 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئے، شبمن گل، ریان ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات کوہلی، راچن رویندرا، ابراہیم زدران اور جو روٹ سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔