کراچی: (دنیا نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ دس سے گیارہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والوں کو نیوزی لینڈ بھیج دیا گیا، جہاں سپنرز کی ضرورت تھی وہاں فاسٹ بولرز بھیج دیئے اور جہاں ایک سپنر کی ضرورت تھی وہاں چار سپنرز بھیج دئیے۔
پاکستان ٹیم کو لیول پر سکھایا نہیں جاتا ہے، بیٹنگ میں جس کو دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، بابر اعظم کو کپتانی کے بھرپور مواقع دیئے گئے جبکہ محمد رضوان کو صرف چھ ماہ کی کپتانی سونپی گئی۔