آکلینڈ: (دنیا نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی، شاہین آج ایڈن پارک آکلینڈ میں پریکٹس کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو کھیلا جائے گا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
ون ڈے سکواڈ کی بھی تیاریاں شروع ہیں، قومی ون ڈے سکواڈ نے لاہور میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔