اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ پی ٹی آئی کی سیاست کے عین مطابق ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہی جماعت سزا یافتہ قیدی سے ملاقات کی ضد کو انسداد دہشت گردی حکمت عملی پر ترجیح دے سکتی ہے۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ قیدی بھی وہ جس نے وزیراعظم ہوتے کبھی قومی سلامتی کی کسی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہیں کی۔