نیوزی لینڈ کے عباس نے ڈیبیو میچ پر پاکستان کیخلاف نیا ریکارڈ بنا دیا

Published On 29 March,2025 09:55 am

نیپئر: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ پر تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

نیپئر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 21 سالہ محمد عباس نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر ففٹی سکور کی۔

محمد عباس نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی، میچ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد عباس 26 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔