جمیکا: (ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
کریگ بریتھ ویٹ کو 2021 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل استعفیٰ دیا ہے تاکہ نئی قیادت کو وقت مل سکے، کرکٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کپتان کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کرے گا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق بریتھویٹ کو 100 ٹیسٹ کھیلنے سے 2 میچوں کی دوری پر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کپتانی کی اضافی ذمہ داری کے بغیر اپنی بیٹنگ پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔