لاہور: (ویب ڈیسک) فٹ بال کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن فیفا نے پاکستان کے شاہین آفریدی کو فٹبال کے عظیم پلیئرز کے ساتھ کھڑا کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ جاری کی گئی ہے۔
پوسٹ پر لیونل میسی، نمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی بھی دکھائی گئی ہے، چاروں پلیئرز میں مشترکہ بات ان کا جرسی نمبر 10 ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی پوسٹ کا مقصد ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے، مختلف ممالک میں سوشل میڈیا فینز اینگجمنٹ کے لیے فیفا کے لیے مقامی ڈیجیٹل ٹیمز کام کر رہی ہیں۔