کیوی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، عباس بھی شامل

Published On 03 June,2025 10:26 am

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا، اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا، کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیئے ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کھلاڑی

سینٹرل کنٹریکٹس ملنے والے کھلاڑیوں میں محمد عباس، مچ ہے، زیک فولکس، آدی اشوک، مچل سینٹنر، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیک ڈفی، میٹ ہنری، کائل جیمسن، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول اورورکی، راچن راویندرا، بین سیئرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ شامل ہیں۔