قومی بیٹرحسن نواز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

Published On 21 June,2025 10:54 pm

لیہ :(ویب ڈیسک ) قومی بیٹرحسن نواز سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

حسن نواز کی شادی کی تقریب ان کے آبائی علاقے لیہ میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی،حسن نواز نے سوشل میڈیا پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’الحمدللہ! ایک نئے سفر کا آغاز‘

حسن نواز کی شادی پر ان کے مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

خیال رہے22 سالہ اوپنر حسن نواز نے اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے سب سے تیز ٹی 20 سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا

واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں بھی حسن نواز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔