انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں نئے قوانین کی منظوری

Published On 14 June,2025 08:48 pm

دبئی :(ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی، جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطاب 35 ویں سے 50 ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا۔

ٹیسٹ میں کنکشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کا نام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،سپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔

خیال رہے ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی، ٹیسٹ میں 17 جون سے ہوگا۔