پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنےکا اعلان

Published On 12 June,2025 11:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنےکا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رہے گی، سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کیا گیا ہے، ڈیٹا اینالسٹ کا سلیکشن کے معاملے میں ووٹ نہیں ہو گا، ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی ہیڈکوچ اور کپتان کے ساتھ مشاورت کی پابند ہو گی۔