ہیڈکوچ قومی ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے

Published On 29 June,2025 12:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ بنگلا دیش کیلئے ہیڈکوچ قومی وائٹ بال ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کرے گی، ڈھاکہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کیلئے ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا، تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سلیکشن کے امکانات ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوگی، دورہ بنگلادیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔

یاد رہے کہ مائیک ہیسن گزشتہ ماہ بنگلادیش کیخلاف سیریز ختم ہونے کے بعد چھٹی پر نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔