کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا آج سے آغاز

Published On 30 June,2025 01:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔

کیمپ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 17 کھلاڑی شرکت کریں گے، کیمپ 4 جولائی تک جاری رہے گا، گزشتہ روز سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سکلز ڈویلپمنٹ کے کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 15 کھلاڑی شریک ہوئے تھے، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی تھیں۔

کیمپ میں شامل نمایاں کھلاڑیوں میں عامر جمال، علی رضا، فخر زمان، حیدر علی، حسین طلعت، خواجہ نافع، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد فائق، محمد نواز، مبصر خان، محمد عرفان خان، سعود شکیل، شاہد عزیز اور یاسر خان شامل تھے۔