لاہور: (دنیا نیوز) دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستانی ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، شاداب خان، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر ان فٹ ہوگئے ہیں۔
ٹیم میں سلمان مرزا اور سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان پیدا ہوگیا، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جولائی سے نیشنل سٹیڈیم میں لگے گا، ٹیم دورہ بنگلادیش کیلئے 16 جولائی کو روانہ ہو گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا، این سی اے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ جاری رہا، کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔