پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز: 'بائی ون گیٹ ون فری' ٹکٹ کی آفر

Published On 05 July,2025 12:41 pm

ٹرینیڈاڈ: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو شیڈول ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کی ہے، ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی 20میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔