بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان، نئے چہرے بھی شامل

Published On 08 July,2025 12:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے سکواڈ کا اعلان کیا۔

سیریز کے تینوں میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، سکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی ٹی 20 سکواڈ

سیریز میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، صائم ایوب، سلمان مرزا، محمد نواز، حسن نواز اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ
نوید اکرم چیمہ (منیجر)
مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)
ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)
محمد حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)
شین مکڈرمٹ (فیلڈنگ کوچ)
کلیف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)
گرانٹ لوڈن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)
طلحہ اعجاز (اینالسٹ)
سید نعیم احمد (میڈیا منیجر)
ارتضیٰ کمال (سیکیورٹی منیجر)
ڈاکٹر واجد علی رفائی (ڈاکٹر)
محمد احسن (مساج تھراپسٹ)

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ سیریز ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کو جانچنے کا اہم موقع ثابت ہو گی، سیریز کا مقصد نہ صرف جیت بلکہ نئے کھلاڑیوں کی آزمائش بھی ہے۔