اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیا کپ 2025ء میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق 9 ایشیاء کپ 2025 یو اے ای میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ہو گا، ابتدائی میچ 9 اگست کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا، ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان، انڈیا، یو اے ای اور عمان گروپ اے میں شامل ہیں، دوسرے گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
گروپ اے اور گروپ بی سے دو دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر فور مرحلے سے دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہو گا۔
اے سی سی صدر محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں ایشیا کپ میں شاندار کرکٹ دیکھنے کا انتظار ہے، ایشیا کپ 2025 کا میدان متحدہ عرب امارات میں سجے گا، کرکٹ جیتے گی!۔