پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، آئرلینڈ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

Published On 08 August,2025 11:44 pm

ڈبلن: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ ویمنز نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے،آئرلینڈ ویمنز نے ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان ویمنز کی اننگز میں شوال ذوالفقار نے6 چوکوں کی مدد سے33 رنز سکور کیے، مبینہ علی 27،ایمان فاطمہ اور فاطمہ ثنا نے23،23رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے رامین شمیم نے36 رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں،

واضح رہے کہ آئرلینڈ کو3 میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل ہوگئی ، تیسرا میچ اتوار کو ہوگا۔