قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری

Published On 07 August,2025 07:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگست میں مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔

عماد وسیم اور محمد عامر کو انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ شرجیل خان کو آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

نسیم شاہ، محمد عامر اور افتخار احمد کو کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے این او سی جاری ہوا ہے جبکہ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔