لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق کراچی میں ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی اضافی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔