فخر زمان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

Published On 04 August,2025 09:53 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ پاکستانی بیٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، انجری کے شکار فخر زمان فوری وطن واپس آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 8 اگست سے شروع ہو گی۔