پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

Published On 02 August,2025 12:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی، سیریز کا افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق سیریز میں ہر ٹیم حریف ٹیموں سے 2 مرتبہ میچ کھیلے گی، سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔

سیریز کا شیڈول

  • 29 اگست : افغانستان بمقابلہ پاکستان
  • 30 اگست : یو اے ای بمقابلہ پاکستان
  • 1 ستمبر : یو اے ای بمقابلہ افغانستان
  • 2 ستمبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان
  • 4 ستمبر : پاکستان بمقابلہ یو اے ای
  • 5 ستمبر : افغانستان بمقابلہ یو اے ای