فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار

Published On 02 August,2025 12:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز کو مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر فوکس کیا جا رہا ہے، فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں۔

فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ اور سکلز پر کام کیا گیا ہے، محمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، وہ مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں، ان کو فٹنس کے حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا نہیں۔

فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ عامر جمال اور حنین شاہ بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سکل ورک میں مصروف ہیں، دراز قد نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کے بھی بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے۔