تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 295 رنز کا ہدف

Published On 12 August,2025 06:13 pm

ٹرینیڈاڈ: (دنیا نیوز) پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 295 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان ٹیم کے کپتان شائے ہوپ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 294 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نسیم شاہ، ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان ٹیم فاتح رہی تھی جبکہ دوسرا مقابلہ میزبان ویسٹ انڈیز نے جیت لیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ 31 سال میں 10 ون ڈے انٹر نیشنل سیریز جیتی ہوئی ہیں، ویسٹ انڈیز نے 92-1991 میں پاکستان کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی۔