کرک: ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

Published On 12 August,2025 11:50 am

کرک: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اسپتال کے ایم ایس کے مطابق نرس ہسپتال سے ڈیوٹی کے بعد ہاسٹل گئی تھی جس کی لاش ہاسٹل سے ہی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی نرس کی موت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔