شمالی وزیرستان میں جمعہ سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ

Published On 08 August,2025 10:24 pm

شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنز نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے، کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔