پشاور: (دنیا نیوز) باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال بارے باجوڑ کے 50 سے زائد مشران پر مشتمل امن جرگہ کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
جرگہ ممبر کے مطابق ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی۔
جرگہ نے وزیر اعلیٰ کو مذاکرات کے راستے میں موجود ڈیڈ لائک اور مسائل سے بھی آگاہ کیا، باجوڑ کے مشران نے وزیر اعلیٰ کو قیام امن سے متعلق ماڈل پیش کر دیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مشران کے تجویز کردہ ماڈل پر بات کروں گا۔
جرگہ ممبر کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کی کسی بھی علاقے سے نقل مکانی کی شدید مخالفت کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنی مرضی سے جو نقل مکانی کرنا چاہتا ہے اس کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔