پنک ربن کے وفد کی آصفہ بھٹو سے ملاقات، بریسٹ کینسر کے خلاف اقدامات کو سراہا

Published On 12 August,2025 10:09 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری سے پنک ربن کے وفد نے ملاقات کی، انہوں نے چھاتی کے کینسر کے خلاف اقدامات کو سراہا۔

وفاقی دارالحکومت میں  ملاقات کے دوران پنک ربن پاکستان کے وفد کی قیادت عمر آفتاب نے کی، اس موقع پرخاتون اوّل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین میں سب سے عام کینسر ہے، ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو خطرہ لاحق ہے، چھاتی کے کینسر سے نمٹنے کیلئے ہر شعبے کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کا تاخیر سے پتہ لگنے سے سالانہ ہزاروں جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، ہرخاتون کی بروقت سکریننگ، تشخیص اور علاج تک رسائی ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا  تھا کہ ضروری طبی سہولیات کو دیہی علاقوں تک پھیلانے پر زور دیتے ہوئے خاتون اول نےپنک ربن پاکستان کی آگاہی اور سکریننگ کے اقدامات کو سراہا اور ملک کےپہلے بریسٹ کینسر ہسپتال کےقیام کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔