لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کل 23 ستمبر کو آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گی، قومی ٹیم ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔
ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو سری لنکا جبکہ دوسرا 28 ستمبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوگا۔
پاکستان وویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 5 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
پاکستان کا تیسرا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، چوتھا 15 اکتوبر کو انگلینڈ، پانچواں 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہو گا، قومی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔