آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کوآئندہ سیاسی بیان بازی سے روک دیا

Published On 25 September,2025 06:21 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا۔

پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سیاسی بیان دیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے بھارتی کپتان کیخلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت کی گئی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے طلبی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پیش ہوگئے، آئی سی سی نے سوریا کمار یادو کو آئندہ کسی بھی قسم کی سیاسی بیان بازی سے روک دیا، بھارتی کپتان آئندہ گراونڈ میں کسی قسم کی سیاسی بیان بازی نہیں کرینگے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے درخواست پر پاکستانی کھلاڑی حارث روف اور صاحبزادہ فرحان کو بھی کل آئی سی سی ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا گیا ہے۔