سابق انگش کپتان ایتھرٹن نے آئی سی سی کو اہم تجویز دے دی

Published On 07 October,2025 01:47 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو اہم تجویز دے دی۔

سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہاکہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہئے، دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ان مقابلوں سے سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران جو صورتحال سامنے آئی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ڈپلومیسی کے بجائے کشیدگی اور پروپیگنڈا کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر صورتحال کے باوجود یہ بات واضح ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت میچز مالی طور پر انتہائی منافع بخش ہوتے ہیں۔