کولمبو:(دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو89 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سکیور برنٹ 117رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔
دوسری جانب ٹیمی بیومونٹ نے 32اور ہیتھر نائٹ نے 29رنز بنائے، جب کہ صوفیہ ڈنکلے نے 18اور ایما لیمب نے 13رنز کیے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 164رنز ہی بنا سکی، انگلینڈ کی جانب سپنر سوفی ایکلسٹن نے شاندار بولنگ کی اور10 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہےویمنز ورلڈکپ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔