افغانستان سہ فریقی سیریز سے دستبردار، پی سی بی نئی ٹیم شامل کرنے کیلئے سرگرم

Published On 18 October,2025 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈول ہے، ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔