تین ملکی ٹی 20سیریز : زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی کی شمولیت کی دعوت قبول کرلی

Published On 18 October,2025 07:37 pm

لاہور:(دنیا نیوز) زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی،تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا  تھا کہ پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔

 یاد رہے قبل ازیں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا تھا کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔