لاہور:(دنیا نیوز) محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنائے جانے کے معاملہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت سامنے آ گئی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کپتان کی تبدیلی سے متعلق ایسی کوئی بات علم میں نہیں، قومی سکواڈ کا اعلان دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ہوگا۔
دوسری جانب یاد رہے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا باضابطہ اعلان پیر کو متوقع ہے۔
واضح رہے میڈیا میں اس طرح کی خبریں سامنے آرہی تھی کہ محمد رضوان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان تھا۔