ہانگ کانگ سُپر سکسز ٹورنامنٹ، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے روانہ

Published On 05 November,2025 12:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سُپر سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔

ہانگ کانگ سُپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 3، 3 ٹیموں کے 4 مختلف گروپس میں رکھا گیا ہے، پاکستان گروپ سی میں ہے اور اپنے گروپ میچز جمعہ 7 نومبر سے کھیلے گا۔