پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سری لنکا نے دورہ جاری رکھ کر پاکستان پر اعتماد کااظہارکیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں، سری لنکا نے اعتماد کیا، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دشمنوں کی سازش ناکام بنا دی۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے اقدام کو سراہتا ہوں۔



