وانا: (دنیا نیوز) دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ کیخلاف طلبا اور مقامی افراد کے حوصلے بلند رہے۔
ریسکیو کئے گئے طلباء کا کہنا ہے پاک آرمی نے ہماری حفاظت کی اور الحمدللہ تمام طلبا محفوظ ہیں، فتنہ الخوارج کے شرپسندوں کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا، بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے تھے وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں، افغان طالبان رجیم ہم پختونوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔



