کے پی حکومت نے انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا اجراء کردیا

Published On 11 November,2025 09:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا اجراء کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا ہماری ترجیح ہے، تعلیم یافتہ خواتین مضبوط، خوشحال اور باشعور معاشرے کی ضمانت ہیں، انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ سے 55 ہزار طالبات باریوں تک مفت تعلیم سے مستفید ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کو ترقی کے ہر میدان میں برابر مواقع دے رہی ہے، آئندہ بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے ، پی ٹی آئی دور میں تعلیم کے شعبے میں شفاف اور نتیجہ خیز اقدامات کیے گئے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے مزید کہا کہ یہ کارڈ خواتین کے لیے امید، خود اعتمادی اور وقار کی نئی علامت ہے، خیبر پختونخوا خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ماڈل صوبہ بنے گا۔

سہیل آفریدی نے اس موقع پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔