پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس امن جرگے کے بعد طلب کیا جائے گا، کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو امن جرگے کے بعد کابینہ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، امن جرگے میں شرکت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔



