گورنر خیبر پختونخوا کی سہیل آفریدی کے مسلح افراد کیخلاف بیانات کی شدید مذمت

Published On 08 November,2025 02:33 am

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلح افواج کیخلاف بیانات پر شدید اظہار مذمت کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا حوصلے اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے، انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی کیلئے ہوتے ہیں۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور بار نے بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات ریاستی اداروں کی تضحیک ہیں، وزیراعلیٰ فی الفور اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان علما کونسل کی بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر شدید مذمت کی تھی، حافظ طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ سیاسی مخالفت میں اِس انتہا تک نہ جائیں کہ جس سے ملک اور پاک فوج کا وقار مجروح ہو۔