اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سکیورٹی فورسز بارے شر انگیز بیان پر وزیر داخلہ نے شدید مذمت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سہیل آفریدی سے اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں بارے بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔



