پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق صرف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئی بھرتیوں ، پروموشن اور تعیناتی کے منتظر ملازمین کے تبادلے اور تعیناتی ہوگی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ تعلیم میں تبادلے اور تعیناتیاں صرف ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت تبادلے اور تعیناتیاں صرف سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں خودکار نظام کے تحت ہوگی۔
وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت میرٹ پر آن لائن سسٹم کے تحت تبادلے ہوں گے، ای ٹرانسفر پالیسی کے لیے الگ پورٹل بنایا جائے گا۔



