لاہور: (دنیا نیوز) پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ذرائع کے مطابق پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے جم ٹریننگ کی، پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہیڈکوچ طاہر بٹ کی زیر نگرانی جم ٹریننگ کی۔
بورڈ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک جم میں فزیکل فٹنس کےلئے ٹریننگ کی۔
دوسری جانب پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کل سری لنکا کےخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ صبح دس بجے شروع ہو گا۔



