پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Published On 23 November,2025 11:12 pm

دوحہ :(دنیا نیوز) پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے فائنل معرکے میں قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے،عرفات منہاس 25 رنز اور معاذ صداقت 23 نے رنز بنائے۔

بنگلہ دیش اے کی بولنگ میں ریپون منڈول نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں، راکبول حسن نے 2 جبکہ ایس ایم مہروب اور جیشن عالم، عبدالغفار ثقلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش اے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں 125 زنز بنا کر میچ ٹائی کردیا، یوں فیصلہ سپر اوورز میں چلا گیا، سپر اوور میں بنگلا دیش اے کی ٹیم نے 6 رنز بنائے، بنگال ٹائیگر کی جانب سے ریپن مونڈول نے 8، عبدالغفار ثقلین ،15، ایس ایم مہروب 19رنز بنانے۔

قومی ٹیم کی جانب سے احمد دانیال نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسری جانب قومی ٹیم نے بغیر کیسی نقصان کے 7رنز کا ہدف چار گیندوں پر پورا کرلیا۔