ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔
جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان چین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے خبردار کر دیا۔



