چین کے صوبے سیچوان میں نئے کھلنے والے پل کا ایک حصہ گر گیا

Published On 12 November,2025 03:48 am

سیچوان: (دنیا نیوز) چین کے صوبے سیچوان میں سینکڑوں میٹر لمبے نئے کھلنے والے ہونگ چی پل کا ایک حصہ گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کا شکار پل تقریباً 758 میٹر طویل تھا، ہونگ چی پل کو حادثے سے ایک دن قبل ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

پل کے قریب پہاڑی ڈھلوانوں اور سڑکوں پر دراڑیں ظاہر ہوئیں، علاقے کے زمینی ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر پل بند کیا گیا، پل گرنے کے بعد علاقے میں ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا۔